مسافرنے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔فائل فوٹو
مسافرنے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔فائل فوٹو

اعلی کوالٹی کی منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

مسافر کو حراست میں لے لیا گیا جس نے منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پروازکیوآر629 کے ذریعے دوحہ سے اٹلی کے شہر میلان جارہا تھا۔

اے ایس ایف نے اس کے بیگز کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو 9 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہو گئی جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافرنے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف نےمزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔