وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حرام کا پیسہ انسان کو تباہ کردیتا ہے ،ایک جھوٹ کو چھپانے کیلیے 100 جھوٹ بولنا پڑتے ہیں ، اس پیسے کا کیا فائدہ جو آپ کی بھی تباہی کرتاہے اورآپ کی اولاد کی بھی،آصف زرداری اور نوازشریف کو30 سال سے جانتا ہوں،ان پراللہ کا عذاب آتے دیکھا ہے ،کل ایک ہارڈٹاک کاانٹرویو ہوا تھا،کل اسحاق ڈارکی شکل دیکھ لیتے تو پتہ چلتا ہارڈ سٹریس کیسے ہوتا ہے،اسحاق ڈارکودل کامسئلہ نہیں تووہ بھی کل ہو جاتا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج میں جی بی کابینہ اور وزیراعلیٰ جی بی کو مبارکباددیتا ہوں ،امید ہے جی بی حکومت نئے معیار پر گورننس کریگی ،انہوں نے کہاکہ کوئی ایسا وزیراعظم نہیں آیا جس نے ساراعلاقہ میری طرح دیکھا،گلگت بلتستان کے علاقوں سے واقف اور مسائل سے آگاہ ہوں ،جی بی کو جس رخ پر ڈالیں گے اس سے عوام کی زندگی بدل جائےگی۔
وزیرعظم نے کہاکہ جی بی کوصوبے کی حیثیت دینے کیلیے فوری کام شروع کیا جائے ،جی بی کو صوبہ بنانے کیلئے کمیٹی فوری قائم کرینگے،گلگت بلتستان کے صوبائی سٹیٹس پر فوری طور پر کام کرینگے ،صوبائی سٹیٹس دے کر جی بی کااحساس محرومی دور کیا جائے گا،کمیٹی ٹائم لائن پر کام کرے گی ،انہوں نے کہاکہ ہم اسلام آباد سے نہیں بتا سکتے کہ کون سا منصوبہ اچھا ہے،کون سا منصوبہ ٹھیک ہے یہ آپ لوگ ہی بتا سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے جی بی میں ہیلتھ کارڈ شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جی بی میں احساس پروگرام بھی لے کر آ رہے ہیں ، کمزور طبقے کو اوپر کیسے لیکر آئیں ،یہ ریاست مدینہ کی ترجیح ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ بیماری کی صورت میں غریب گھرانوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے،پورے گلگت کے لوگوں کیلیے ہیلتھ انشورنش لیکر آرہے ہیں ،10 لاکھ فی خاندان کسی بھی ہسپتال میں جا کر علاج کرا سکے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ جی بی میں سیاحت کی ترقی کیلیے پورا زور لگائیں گے ،250 بستروں کا سکردو میں ہسپتال شروع کیا ہواہے،پانی سے بجلی بنانے کی یہاں بہت جگہیں ہیں 2 ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن بن رہے ہیں 2 پائپ لائن میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ جی بی میں سیاحوں کاانقلاب آچکا ہے ہوٹل بھرجاتے ہیں ،بدقسمتی سے کورونا کی وجہ سے رواں سال سیاح زیادہ نہ آسکے ،جی بی میں یورپ، برطانیہ سے آنیوالے پاکستانی ہوٹلز میں ٹھہرتے ہیں ،گھروں کے ساتھ ریسٹ رومز بناننے کیلیے سستے قرضے فراہم کرینگے ،جوریاست کمزور طبقے کا خیال نہیں رکھتی وہ کبھی اوپر نہیں جا سکتی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کو30 سال سے جانتا ہوں،دونوں پر اللہ کا عذاب آتے دیکھا ہے،یہ کبھی جھوٹ بول کر لندن کبھی سعودیہ جا رہے ہیں ،کسی کاکیاپتہ تھا پاناما میں انکشاف ہو جائے گا اور4 محل باہر آجائیں گے،ایک جھوٹ کو چھپانے کیلیے100 جھوٹ بولنا پڑتے ہیں ، اس پیسے کا کیا فائدہ جو آپ کی بھی تباہی کرتاہے اورآپ کی اولاد کی بھی،سب چوری کا پیسہ بچانے کیلیے،پوری پی ڈی ایم مہم چلا رہی ہے سب کو پتہ ہے جمع ہوتے ہیں تو کورونا پھیل جاتا ہے وہ جلسے کررہے ہیں ،حرام کا پیسہ انسان کو تباہ کردیتا ہے ،چوری کاپیسہ بچانے کیلئے جلسے کئے جا رہے ہیں
وزیر اعظم نے کہا کہ کل ایک ہارڈٹاک کاانٹرویو ہوا تھا،کل اسحاق ڈار کی شکل دیکھ لیتے تو پتہ چلتا ہارڈ اسٹریس کیسے ہوتا ہے،جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں دنیا دیکھ رہی ہے ،اسحاق ڈار کودل کامسئلہ نہیں تووہ بھی کل ہو جاتا ،ان پر عذاب ہمارے لئے عبرتناک سبق ہے۔