نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو
نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزییہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دےدیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے کی۔
عدالت نے نوازشریف کی ضمانت دینے والوں کو بھی نوٹسز جاری کرنے کافیصلہ کیاہے ،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اشتہاری قرار دینے سے متعلق مختصر فیصلہ کچھ دیر میں جاری کرینگے۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں اپیلوں پر سماعت ہوئی،وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر خان نے دستاویزات جمع کروا دیں،رائل میل کے ذریعے نوازشریف کااشتہارات کی ترسیل کی تصدیق شدہ رسید بھی عدالت میں پیش کر دی گئی،رائل میل کے ذریعے اشتہارات پہنچائے گئے، رسید پر تاریخ اوردن بھی موجودہے۔

نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے دستاویز اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردی گئیں،نوازشریف کے اشتہارکی برطانیہ میں تشہیر سے متعلق دستاویزات پر اضافی دستاویزات پیش کی گئیں،رائل میل کے ذریعے تعمیل کروائے شواہد عدالت میں پیش کردیئے گئے۔

ڈائریکٹر یورپ دفتر خارجہ مبشر خان کے پیش کردہ دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا،مبشر خان نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن نے 9 نومبر کودفتر خارجہ کو جواب دیا،رائل میل کے ذرایعے نوازشریف کو اشتہارات کی تعمیل کے حوالے سے بتایاگیا۔