اسلام آباد میں 35 سال گزارنے کے بعد کاون نئے گھرکمبوڈیا پہنچ گیا جہاں اسے نیا جیون ساتھی مل گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کاون’ ہاتھی دوران پرواز’ پرواز میں کیا کرتا رہا؟ خوشیاں بانٹنے والا ہاتھی ‘کاون’ اپنی زندگی کے نئے سفر پرچل پڑا ہے۔
اسلام آباد کے چڑیا گھر میں تنہائی کے 8 سال گزارنے والے ہاتھی کاون کو کمبوڈیا پہنچنے کے بعد پہلے دن ہی نئی دوست مل گئی جہاں کمبوڈیا کے مرکزافزائش میں کاون کو اپنی نئی دوست کے قریب جانے اور چھونے کے مناظرکو دنیا کے بھرکے ذرائع ابلاغ بھرپورکوریج دے رہے ہیں۔
36 سالہ کاون 2012 میں اپنی پرانی دوست کے مرنے کے بعد سے تنہائی اورڈپریشن کا شکارتھا، کاون کی تنہائی اور ڈپریشن کی نشاندہی پہلی بارچڑیا گھر میں آنے والی ایک طالبہ نے کی تھی جس نے کاون کو پنجرے میں بری طرح سر ہلاتے ہوئے دیکھا تھا۔