وہ اس وقت کافی بہتر محسوس کررہے ہیں،مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔فائل فوٹو
وہ اس وقت کافی بہتر محسوس کررہے ہیں،مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔فائل فوٹو

ناموراداکار بہروز سبزواری کرونا کا شکار ہو گئے

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکے دوران جہاں پاکستان میں عالمی وبا کے کیسزکی یومیہ تعداد 3 ہزا کے لگ بھگ ریکارڈ ہورہی ہے وہیں اب معروف اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کے ناموراداکار بہروز سبزواری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

معروف اداکار بہروز سبزواری نےکورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔ بہروز سبزواری نے بتایا کہ وہ اس وقت ضیاالدین ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِعلاج ہیں۔

ناموراداکار نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت کافی بہتر محسوس کررہے ہیں اورانہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

دوسری جانب اداکار کے بیٹے اوراداکار شہروز سبزواری نے  بتایا کہ بہروز سبزواری میں 6 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اوروہ اس وقت سے ہسپتال سے زیرِعلاج ہیں۔اس کے ساتھ ہی اداکار شہروز سبزواری نے مداحوں سے والد کی صحتیابی کی دعا کی درخواست بھی کی۔