وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ابھی تین سال باقی ہیں، اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہی ہونگے، سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی جلد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ایسا بل لائیں گے جس سے سرکاری کے ساتھ غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن کی سہولت حاصل ہوگی، چاہتے ہیں مدینہ کی ریاست میں ہرانسان کو روزگار کا حق ملے اورریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملے۔
کرسمس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہاکہ اقلیتی برادری کے سی ایس ایس امتحانات سمیت دیگر ایشوز جلد حل کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 8 سو سے ہم نے 8 ہزار سے زائد کی۔ پاکستانیوں کی اکثریت وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، 96 فیصد مہنگائی سے پریشان ، تازہ سروے دیکھ کر حکومت کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ابھی تک 8 سال رہتے ہیں،سی ڈی اے کے ساتھ ایک بڑے پلان پر کام کررہے ہیں،اگلے 14 روزمیں اسلام آباد کی کچی آبادیوں کیلیے بڑا پراجیکٹ ڈرافٹ لائیں گے۔