کراچی سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ کا آئی جی جیل خانہ کو نفری کی کمی پر مراسلہ ارسال کردیا۔
کراچی سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کو نفری کی کمی پر مراسلہ ارسال کردیا، ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں سیکیورٹی کے لیے 576 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونے چاہئیں مگر اس وقت صرف 200 کے قریب سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں 277 خالی اسامیوں کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سینٹرل جیل کراچی میں اس وقت انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں سانحہ صفورہ اورڈینیل پرل قتل کیس کے علاوہ دیگر خطرنک قیدی بھی سینٹرل جیل کراچی میں ہیں سینٹرل جیل کراچی زیر تعمیر دیوارجوکہ عرصہ 2 سال سے تعمیرہو رہی ہے، فنڈ کی کمی باعث تاحال تعمیر نہیں ہوسکی ہے حکومتی غفلت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔