وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے اسٹیل مل سے نکالے جانے والے ملازمین کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں برطرف ملازمین کی سپریم کونسل کےعہدیداران شامل تھے۔
سعید غنی نے کہا کہ میں تمام مزدوروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے سندھ حکومت کی درخواست پرگزشتہ رات ریلوے ٹریک پر دھرنا ختم کیا۔
سعید غنی نے کاہ کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت مذمت کرتے ہیں، ہم اسٹیل ملز کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کے مطالبات وفاقی حکومت کو بھی پہنچائیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم اسٹیل مل کے ان تمام مزدوروں کو جن کو بے روزگار کیا جارہا ہے ان کو یقین دلاتے ہیں کہ سندھ حکومت ان کے ساتھ ہے۔
سعید غنی نے کاہ کہ وفاقی حکومت اگران کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو احتجاج ان کا حق ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور روزگار فراہم کرنا ہے روزگار چھیننا نہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ جلد ہی سندھ حکومت اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کررہی ہے۔