جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) صرف عمران کی حکومت ختم کرنا چاہتی ہے لیکن جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ نظام بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ صرف دو ہفتوں کیلئے جلسوں سے چھٹی لی ہے، اس دوران حکومت کو کوئی علاج کرنا ہے، لوگوں کو دوا دینی ہے، ماسک پہنچانے ہیں، سینیٹائزر دینا ہے دے دے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کا واحد راستہ الیکشن ہے، پی ڈی ایم صرف عمران کی حکومت ختم کرنا چاہتی ہے لیکن جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ نظام بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور اکیلے ہی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کررکھا ہے۔