کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 1831ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اور فی دس گرام قیمت میں 1372روپے کا اضافہ ہوگیا جسکے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 110800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94993روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1200روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی 1028روپے 80پیسے پر مستحکم رہی۔