یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو، چینی، آٹے، دالوں اور چاول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا
یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو، چینی، آٹے، دالوں اور چاول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

ای سی سی اجلاس‘ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو منظوری نہ مل سکی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (کے ٹی پی) کی منظوری آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معیشت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان جس کے لیے گزشتہ روز حتمی فریم ورک پلان تیار کرلیا گیا تھا، ای سی سی سے منظوری کے بعد کابینہ کے اجلاس پیش کیا جانا تھا۔
ای سی سی اجلاس میں پیش کیے گئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حتمی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کپاس کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
دوران اجلاس نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے قرض کو حکومتی قرض میں تبدیل کرنے کے معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت کی مرمت کے لیے فنڈز کی سمری کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو بیناری سے گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔