لاہورکے علاقے گجر پورہ میں رکشہ مالک نے کرائے کے تنازع پر ڈرائیورکوگولیاں مار کرقتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد عالم نے لوڈر رکشہ ثاقب نامی شخص کو کرائے پر دے رکھا تھا اوران دونوں کے درمیان کرایہ ادا نہ کرنے پر جھگڑا ہوا۔
جھگڑے کے دوران ملزم ارشد نے سیکیورٹی گارڈ سے گن لے کر ثاقب پر فائرنگ کردی جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش مردہ خانے بھجوا کرمقتول کے بھائی کی درخواست پرکارروائی شروع کردی۔