لیہ کی تحصیل چوبارہ میں خاتون، اس کی 2 بیٹیوں اور بہوکو9ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، اسُ پراغوا کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ برادری کے ایک شخص نے معاملہ طے کرانے کے بہانے بلایا اور قید کر لیا، 9 ماہ تک اسے، اس کی دو بیٹیوں اور بہو کو 9 افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزم نے کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کرا لی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔