چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کیس سمیت دیگر انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگرکے خلاف ریفرنس دائرکیا جائے گا، سی ڈی اے حکام پر کلینک کا پلاٹ کمرشل مقاصد کے لیے الاٹ کرنے کا الزام ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب سب کےلیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی۔