چیف جسٹس گلزاراحمد کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن نے اسلام آبادہائیکورٹ میں ججزکیلیے 2 ناموں کی سفارش کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی 2 خالی نشستوں پر تعیناتی کیلیے 2 ناموں کی سفارش کی سفارش کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سینئر وکیل طارق جہانگیری اور بابر ستار کے ناموں کی سفارش کی،حتمی منظوری کیلیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا گیا۔