سابق وزیراعظ٘ میر ظفر اللہ خان جمالی کی نماز جنازہ روجھان جمالی میں ادا کردی گئی ہے جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی،انہیں آبائی قبرستان روجھان جمالی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
بزرگ رہنما میر ظفراللہ خان جمالی طویل عرصے سے علیل تھے۔ سابق وزیراعظم کے انتقال پر صدر، وزیراعظم ،آرمی چیف اور دیگر شخصیات نے اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی ہے۔
خیال رہے کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کا گزشتہ رات راولپنڈی کے ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ انھیں چند روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث طبی امداد کیلیے ہسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا تھا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔