پلس کنسلٹنٹ کے جاری کردہ نئے سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا مسلم لیگ ن تقسیم ہو سکتی ہے؟ تو اس کے جواب میں 44 فیصد افراد کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تقسیم ہو سکتی ہے جب کہ 32 فیصد افراد نے کہا کہ یہ ناممکن ہے۔
پاکستانیوں کی نصف تعداد سمجھتی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید ‘بھارتی مؤقف ‘ہے، یہ بات پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید بھارتی مؤقف ہے یا سیاسی بیان؟۔
اس پر سروے میں شامل افراد میں سے51 فیصد کہنا تھا کہ نواز شریف کی تنقید بھارتی مؤقف ہے جب کہ 23 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی بیان ہے، سروے میں شامل 26 فیصد افراد نے ‘معلوم نہیں’ جواب دیا۔
پلس کنسلٹنٹ کے اس سروے میں 2011 افراد سے رائے لی گئی اوراس میں سطح اعتماد 95 فیصد جب کہ غلطی کی گنجائش 2 اعشایہ 06 فیصد ہو سکتی ہے۔