وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 10 نکاتی ایجنڈہ پیش کردیا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ وبا کے خاتمے تک کم آمدن اورغریب ممالک کے قرض معطل کیے جائیں، پسماندہ ملکوں کے قرضے معاف کیے جائیں اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے۔
وزیراعظم کاکہنا تھاکہ 500 ارب ڈالر کا خصوصی فنڈ مختص کیا جائے، کم ترقی پذیر ملکوں کے لیے رعایتی قرضوں کی سہولت دی جائے اورکم شرح پرقلیل مدتی قرضے فراہم کیے جائیں جبکہ ترقی میں معاونت سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے, انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سالانہ 15 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے۔
عمران خان نے ترقی پذیر ملکوں میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے سالانہ 100 ارب ڈالر کا ہدف یقینی بنانے اورترقی پذیر ملکوں سے رقم کا غیر قانونی انخلا روکنے کےلیے فوری اقدامات کرنےکی تجویز بھی دی۔وزیراعظم نےکہاکہ بدعنوان سیاست دانوں اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹ ہوئی دولت واپس کی جائے۔