ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو
ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو

نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا اورنوازشریف کے ضامنوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم  دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوازشریف کااشتہاری قرار دینے کا تحریرفیصلہ تین صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہاگیاہے کہ نوازشریف کوعدالت پیش ہونے کا باربارموقع دیا گیا، نواز شریف نوٹسز، وارنٹ گرفتاری، اشتہارات کے باوجود پیش نہ ہوئے،نوازشریف کوالعزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں نوازشریف کے ضامن راجہ رب نواز اور سختی محمد کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیاہے، فیصلے میں کہا گیاہے کہ نواز شریف کے خلاف 87 سی آر پی سی کے تحت کارروائی مکمل ہے ، نواز شریف کے ضامنوں کے خلاف 514 کے تحت کارروائی ہوگی ، آئندہ سماعت پر نواز شریف کے ضامن پیش ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے گزشتہ ماہ نوازشریف کو غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دیا تھا جبکہ رواں ستمبر میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں بھی سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔