مساجد کو کسی صورت بند نہیں کریں گے۔وزیراعطم

وزارتِ مذہبی امور علما و مشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعداو شمارکی فراہمی یقینی بنائے۔وزیرِ مذہبی امورنورالحق قادری کو ہدایت

               
December 4, 2020 · اہم خبریں, قومی
نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان

نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدضروری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے ملاقات کی، جس میں کورونا کی دوسری لہر کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جب کہ وفاقی وزیر نے نے وزیرِ اعظم سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امورکو کورونا کے حوالے سے علما اوراین سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور علما و مشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبرکے ذریعے ممکن ہو۔