کے ایم سی کے کورونا سے متاثرہ افسرنے تنخواہ روکنے پر ڈاریکٹرایچ آرایم جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا ۔فائل فوٹو
کے ایم سی کے کورونا سے متاثرہ افسرنے تنخواہ روکنے پر ڈاریکٹرایچ آرایم جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا ۔فائل فوٹو

تنخواہ روکنے پر کورونا سے متاثرہ کے ایم سی ملازم کاانوکھا انتقام

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے افسرنے تنخواہ روکنے پرادارے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس میجنمنٹ (ایچ آرایم) سے انوکھا انتقام لے لیا۔

کے ایم سی کے کورونا سے متاثرہ افسرنے تنخواہ روکنے پر ڈاریکٹرایچ آرایم جمیل فاروقی کو گلے لگا لیا اور گال پر بوسہ دیا۔ کورونا مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جا کربھی افسران سے ملاقات کی۔

کورونا مریض نے ڈاریکٹر ایچ آر ایم سے ملنے کے بعد اپنے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا، افسر کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہزار انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے، انہیں 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا، اور ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پر ان کی تنخواہ روک لی گئی تھی۔

جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ شہزار انور نے بہانے سے دفتر میں گھس کر میرے قریب آنے کی کوشش کی گئی، شہزاد انور کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کرواؤں گا، مجھے چار ماہ قبل بھی کورونا مثبت آیا تھا۔