ادارہ شماریات نے بتایا کہ سب سے زیادہ مہنگا انڈا کوئٹہ میں ہے جہاں فی درجن قیمت 195 روپے تک ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ سب سے زیادہ مہنگا انڈا کوئٹہ میں ہے جہاں فی درجن قیمت 195 روپے تک ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نےملک میں انڈوں کی قیمت کی تفصیلات جاری کردیں۔

سردی آتے ہی انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں انڈوں کی قیمت کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے کی فی درجن قیمت میں زیادہ سے زیادہ 10 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ سب سے زیادہ مہنگا انڈا کوئٹہ میں ہے جہاں فی درجن قیمت 195 روپے تک ہے۔ ملک بھر میں اشیائے صرف کی قیمتيں آسمان پر پہنچ گئیں ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد اور پشاور میں انڈوں کی قیمت 190 روپے فی درجن تک ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ سکھر میں فی درجن 186 روپے اور بہاولپور میں انڈوں کی قیمت 184 روپے فی درجن تک پہنچ گئی جبکہ گوجرانوالا، سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان اور لاڑکانہ میں انڈے 180 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد میں انڈے 181 روپے فی درجن تک جبکہ خضدار میں انڈوں کی فی درجن قیمت 180روپے ہے۔