سابق میئر کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جمہوری مارشل لا نافذ ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے حقوق پر شب خوں مارا گیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت کو اربوں روپے کے فنڈ ملے لیکن کراچی پر کچھ خرچ نہیں کیا گیا۔
مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ وزیراعظم ہیں، کراچی پیکیج پر عمل درآمد کب ہوگا۔