میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم کی کرپشن اور کورونا وائرس کی جنگ، دیکھیں کون جیتتا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کرپشن اور کورونا وائرس کی جنگ، دیکھیں کون جیتتا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا نہیں دیکھتا کہ سامنے رانا ثنااللہ کا حسین و جمیل چہرہ ہے یا کسی اور کا۔
اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے معیشت، اداروں اور سیاسی نظام کو معذور کیا۔
خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خصوصی افراد کو سہولتیں دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے تحریر کیا کہ سابق حکمرانوں نے معذور افراد کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے، بزدار حکومت خصوصی افراد کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری ملازمتوں میں مختص 3 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں جبکہ 580 ڈیلی ویج ملازمین کی مستقلی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔