وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

بلین ٹری منصوبے کی تمام تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو دینے کی ہدایت دے دی۔
اس سلسلے میں وزیراعظم اور معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان مشاورت کی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے منصوبے کی تمام تفصیلات عدالت کو دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم اور معاون خصوصی کی ملاقات میں بلین ٹری منصوبے کی ڈرون ویڈیوز اور مستند تصاویر کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر تمام صوبوں سے ڈیٹا طلب کرلیا اور سیٹلائیٹ امیجز کے لیے سپارکو سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے سپارکو سے بلین ٹری منصوبےکی سیٹلائیٹ امیجز فراہم کرنےکی درخواست کردی ہے۔
دوسری جانب وزارت موسمیاتی تبدیلی نے صوبوں سے درختوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے اور اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹریز محکمہِ جنگلات و چیف سیکرٹریزکو بھی خطوط لکھ دیے گئے ہیں جس میں محمکہ جنگلات سے 2019 تاجون 2020 درختوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے جب کہ تمام صوبوں سے درختوں کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان خان کمیٹی کے چیئرمین مقررکیے گئے ہیں، وزارت کی 10 رکنی کمیٹی سپریم کورٹ کو جواب جمع کرائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو سپریم کورٹ کے نوٹس کو سنجیدگی سےلینےکی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا نوٹس لیا تھا اور منصوبے کی تمام تفصیلات طلب کی تھیں۔