ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1399 پوائنٹس اضافے سے 42207 پر بند ہوا،انڈیکس کی بلند ترین سطح 42410 جبکہ کم ترین 40669 رہی،سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران 2 ارب 20 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 90 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا،ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزئشن سرمایہ 210 ارب روپے اضافے سے 7729 ارب روپے ہوگیا۔
ترجمان نے مزید کہاکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 67 پیسے اضافہ ہوا اور ہفتے کے دوران ڈالر 160 روپے سے تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 159.46 سے بڑھ کر 160.13 روپے پر بند ہوا۔