پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی جنگجو بھیجنے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ من گھڑت خبریں بھارت کی تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک مقامی ہے، بھارت کی سازش ایک بار پھر ناکام ہوگی۔
مسئلہ کشمیر او آئی سی کے مستقل ایجنڈے پر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت بے نقاب ہوچکاہے۔ اندھی تردید، الزامات دہرانے سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلاکر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں چھپا سکتا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات بی جے پی کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو واضح کرتے ہیں، جھوٹی خبریں پھیلانےکی بجائے بھارت عالمی قوانین اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔