پولیس کے مطابق آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے بلدیہ کے عملے نے زہریلی مٹھائی گلی میں رکھی تھی کہ بچی مٹھائی کا ڈبہ گھر لے آئی۔
پولیس کے مطابق آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے بلدیہ کے عملے نے زہریلی مٹھائی گلی میں رکھی تھی کہ بچی مٹھائی کا ڈبہ گھر لے آئی۔

آوارہ کتوں کومارنےکیلئےرکھی گئی زہریلی مٹھائی نے ماں کی حالت غیر اور4سالہ بیٹی کی ذندگی کاچراغ گل کردیا۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پہنور کالونی میں آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے رکھی گئی زہریلی مٹھائی ماں بیٹی نے کھالی۔

زہریلی مٹھائی کھانے سے 4 سال کی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے بلدیہ کے عملے نے زہریلی مٹھائی کا ڈبہ گلی میں رکھا تھا جسے  بچی گھر لے آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی مٹھائی ماں بیٹی نے کھائی جس کے بعد دونوں کی حالت غیر ہوگئی جبکہ دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلدیہ عملے کی غفلت کے باعث پیش آیا، غفلت برتنے کے الزام میں بلدیہ کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔