فردوس عاشق اعوان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ہر وقت حکومت جانے کی باتیں کرنے والی مریم نواز خود جلد جیل جانے والی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تو کہیں نہیں جا رہی، البتہ مریم نواز ضمانت خارج ہونے پر جیل جا رہی ہیں۔ سیاسی آپریشن تھیٹر میں پڑے مریضوں کی چیخیں باہر تک آ رہی ہیں۔
اس سوال پر کہ کیا مریم نواز 13 دسمبر سے قبل گرفتار ہو جائیں گی، فردوس عاشق اعوان کہنے لگیں کہ یہ فیصلہ جلد ہی عدالت کرے گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہاکہ جاتی امرا کے زندہ لوگ عوام کے دلوں میں مر چکے ہیں۔
وزیرا علیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مکا مار کر ٹائلیں توڑنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کو کرچی کرچی کر دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کراٹے میں بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مکے میں 11 ٹائلیں توڑ ڈالیں۔
فردوس عاشق اعوان نے باقی ماندہ ٹائلوں کو مکا مار کر توڑ ڈالا اور مکا لہراتے ہوئے کہنے لگیں کہ پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر مکا مارا تھا۔
پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔