فیصل آباد میں سائیکل پنکچروالے کو اربوں روپے کی چینی کی خرید و فروخت کرنے پر80 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اعوان والا کا رہائشی محمد امتیاز80 لاکھ روپے ٹیکس کا شوکاز نوٹس ملنے پر پریشان ہو گیا۔
ایف بی آرکے نوٹس کے مطابق امتیاز کے نام پر 3 سالوں میں سوا 6 ارب روپے کی چینی کی خرید و فروخت ہوئی۔
محمد امتیازکا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اور سائیکلوں کو پنکچر لگا کر چھوٹے 5 بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہوں،3 دسمبر کو ایف بی آرکا نوٹس ملا، کبھی شوگر ملز گیا ہی نہیں لیکن نوٹس مل گیا۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم میرا شناختی کارڈ کیسے استعمال ہوا، ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں لاہور جانے کا کرایہ تک نہیں ہے، اربوں روپے کی چینی کی خرید و فروخت کیسے کر سکتا ہوں۔