عینی شاہدین موقع پر پہنچے تو حامیزہ اپنی گاڑی میں بیٹھی رو رہی تھیں۔فائل فوٹو
عینی شاہدین موقع پر پہنچے تو حامیزہ اپنی گاڑی میں بیٹھی رو رہی تھیں۔فائل فوٹو

بابراعظم پرہراسگی کاالزام لگانے والی لڑکی پرقاتلانہ حملہ

بابر اعظم پر جنسی تعلق کا الزام لگانے والی حامیزہ مختار پر مبینہ طورپر قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہیں۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق حامیزہ مختارپراس وقت حملہ ہوا جب وہ کاہنہ میں ایک پراپرٹی ڈیلر سے مل کر واپس آرہی تھیں۔ خاتون کے مطابق موٹر سائیکل سوار2 لڑکے ان کا پیچھا کر رہے تھے ، جیسے ہی گاڑی آہستہ ہوئی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ اتوارکو 8 بجے کے قریب حامزہ کی گاڑی پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں چلائیں، حملہ آوروں نے 4 فائر کیے۔

حامیزہ نے بتایا کہ لڑکوں نے گاڑی آہستہ ہونے پر پہلے گالیاں دیں اور کہا کہ گاڑی کس طرح چلا رہی ہو۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو حامیزہ اپنی گاڑی میں بیٹھی رو رہی تھیں، جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔ خاتون کی گاڑی پر تین گولیاں لگنے کے نشانات ہیں۔حامزہ مختار نے خود پر قاتلانہ حملے کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی۔

مبینہ حملے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں حامزہ مختار کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی تحفظ دینے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔