سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے منگیترکو پہنائی جانے والی انگوٹھی کے پیچھے چھپا راز بتایا۔
بختاور نے اب انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک تصویر شیئرکی جس میں وہ محمود چوہدری کو انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں منگنی کی اس انگوٹھی کے پیچھے چھپی دلچسپ بات بھی بتائی۔
بختاور نے بتایا کہ ’میری والدہ نے اپنے والد (ذولفقار بھٹو) کی شادی کی انگوٹھی کی کاپی بنوا کرمیرے والد (آصف علی زرداری) کو پہنائی تھی اور اب میں نے اپنے والد (آصف زرداری) کی انگوٹھی کی کاپی بنوا کر اپنے منگیتر محمود چوہدری کو پہنائی‘۔
علاوہ ازیں بختاور بھٹو نے تمام لوگوں کی نیک خواہشات اور دعائیں دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔