وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ منشیات خاموش قاتل ہے اس کا پتہ نہیں چلتا،جرائم سے صرف پولیس نہیں نمٹ سکتی معاشرہ مل کرلڑتا ہے،جب تک معاشرہ کرپٹ لوگوں کو برانہ سمجھے کرپشن نہیں رکتی ،صرف نیب یا انصاف کے نظام سے کرپشن کو نہیں روکا جاسکتا،چاہتا ہوں منشیات اور کرپشن کے کینسر سے پورامعاشرہ لڑے،اس معاملے پر تمام وزارتوں کو تیار کریں گے،منشیات کیخلاف جنگ میں پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اے این ایف ہیڈکوارٹرزمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان جہاد کے وقت پہلی بار پاکستان میں ڈرگز کا نام سناتھا،ماضی میں کسی نے بھی ڈرگزکے خاتمے کا نہیں سوچا،اللہ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں توہم اپنا فائدہ کرتے ہیں ،80 کی دہائی میں ڈرگز سے پیسہ بنانے والوں کو برا نہیں سمجھا جاتا تھا،بدقسمتی سے ان لوگوں کو عزت دی جو ناجائز طریقے سے پیسہ بناتے تھے،کرپشن کے پیسے سے غلط قسم کی سیاسی مہم چلائی جاتی تھی ،کرپشن اور ڈرگز کے پیسے سے الیکشن بھی جیتے جاتے رہے
وزیراعظم نے کہا کہ 70 لاکھ لوگ پاکستان میں ڈرگز کے عادی ہو چکے ہیں،ملکوں کی آبادی اتنی نہیں جتنی یہاں منشیات کے عادی ہو گئے ہیں ،ہمیں نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچاناہے ،کسی گھر میں منشیات کاعادی ہو تووہ پورے گھر کو تباہ کردیتا ہے، ایک آدمی نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا،بعد میں پتہ چلا وہ آدمی منشیات کاعادی تھا۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ کرپشن منشیات سے پیسہ بنانے کانقصان معاشرے کو ہوا،منشیات معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے،آئی جی اسلام آباد نے بتایاسکولوںمیں منشیات پھیل رہی ہے تعلیمی اداروں میں منشیات تربیت کو متاثر کرتی ہے،چھوٹی عمر میں ڈرگزکااستعمال اسے چھوڑنے میں مشکل بناتا ہے،منشیات سائلنٹ کلر ہے اس کا پتہ نہیں چلتا.
انہوں نےکہاکہ جرائم سے صرف پولیس نہیں نمٹ سکتی معاشرہ ملکرلڑتا ہے،جب تک معاشرہ کرپٹ لوگوں کو برانہ سمجھے کرپشن نہیں رکتی ،صرف نیب یا انصاف کے نظام سے کرپشن کو نہیں روکا جاسکتا،منشیات معاشرے کے ڈسپلن کو متاثرکرتی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ چاہتا ہوں منشیات اور کرپشن کے کینسر سے پورامعاشرہ لڑے،اس معاملے پر تمام وزارتوں کو تیار کریں گے،منشیات کیخلاف جنگ میں پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔