گھریلوملازمہ تشدد کیس میں ملزمہ ثمینہ کی درخواست ضمانت مستردکردی گئی ،عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کے مطابق مدینہ ٹاﺅن میں گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ملزمہ ثمینہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز بھی اسی کیس میں ملزم کی ضمانت ہوئی ،معاملہ اندراج مقدے سے قبل ہی ختم ہو گیا تھا۔
وکیل درخواستگزار نے کہاکہ لڑکی کابیان ریکارڈ پر ہے جسم پر تشددکانشان نہیں ،پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکولیگل ہی نہیں کروایا۔چائلڈپروٹیکشن بیوروکے وکیل نے کہاکہ بچی چھوٹی ہے ڈرادھمکاکربیان لیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ضمانت پر رہا ملزم رانا منیر کی ضمانت کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں میاں بیوی اور بچے گھریلو ملازمہ کو تشدد کانشانہ بناتے رہے،ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم رانا منیر کو حراست میں لے لیاتھا، گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی ضمانت منظورکرلی تھی اور اسے رہا کرنے کاحکم دیدیاتھا۔