پی ڈی ایم فیصلہ کرے تو جماعت اسلامی بھی استعفوں پرسوچ سکتی ہے، سراج الحق

اپوزیشن کو سندھ حکومت، مرکزی حکومت اور سینیٹ سے نکلنا ہوگا پھر جماعت اسلامی فیصلہ کرے گی کہ استعفے دینا ہیں یا نہیں،امیر جماعت اسلامی

               
December 7, 2020 · اہم خبریں, قومی
ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو

ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتےہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں سندھ حکومت، مرکزی حکومت، سینیٹ سے نکلنے کا فیصلہ کریں تو جماعت اسلامی بھی استعفوں پرسوچ سکتی ہے۔
لوئردیرمیں میڈیا سےگفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مارشل لا نہ موجودہ حالات میں مسائل کا حل ہے اور نہ پہلے تھا، حکومت نےعوام سےاپناایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں 11 جماعتیں شامل ہیں جو حکومت کے خلاف تحریک چلارہی ہیں تاہم جماعت اسلامی اپنے طور پر حکومت کے خلاف مہم میں مصروف ہے۔