آر یا پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں تخت نہیں جیل ہے، شبلی فراز

غیر منتخب لوگوں کا منتخب نمائندوں پر استعفیٰ کے لیے دباوَ ڈالنا جمہوریت نہیں ہے،وفاقی وزیراطلاعات

               
December 7, 2020 · اہم خبریں, قومی
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آر یا پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں تخت نہیں جیل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اگلے تین سال تک اپنے سیاسی نصیب پر صبر کرے۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ 2018 کے عوامی فیصلے کی نفی نہیں کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقتدار سے محروم متاثرین کا اجتماع ہے۔ غیر منتخب لوگوں کا منتخب نمائندوں پر استعفیٰ کے لیے دباوَ ڈالنا جمہوریت نہیں ہے۔