معروف عالم دین شیخ التفسیر وحدیث ولی کامل مفتی زرولی خان گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔فائل فوٹو
معروف عالم دین شیخ التفسیر وحدیث ولی کامل مفتی زرولی خان گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔فائل فوٹو

معروف عالم دین مفتی زر ولی خان کورونا سے انتقال کرگئے

کراچی:معروف عالم دین اور جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی زر ولی خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق مفتی زر ولی کورونا کے سبب انڈس اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔
شیخ الحدیث مفتی زر ولی خان جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم تھے۔
مفتی زر ولی خان پھپیڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے آکسیجن پر تھے۔
مولانا زر ولی خان 1953 میں جہانگیرہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے دینی تعلیم بنوری ٹاؤن سے حاصل کی جس کے بعد 1978 میں گلشن اقبال میں مدرسہ احسن العلوم کی بنیاد رکھی جو اب جامعہ احسن العلوم کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔