مریم نوازشریف نے کہاہے کہ کل جس طرح لاہور نکلا ہے وہ پوری دنیا نے اپنی ٹی وی اسکرین پر دیکھا ہے ، لاہور نوازشریف کا قلعہ ہے ۔مریم نواز پی ڈی ایم کی 8 دسمبرکی آج کی میٹنگ میں شرکت کیلیے روانہ ہو گئیں ۔
اسلام آباد روانگی سے قبل جاتی امراکے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ جس طرح بے روز گاری اورقانونیت سے لوگ تنگ آئے ہوئے ہیں وہ پی ڈی ایم اور نوازشریف میں اپنی نجات دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ اس حکومت کی لاہورکے جلسے کی وجہ سے جان نکلی ہوئی ہے ، ملتان اور گوجرنوالہ کے جلسے میں بھی انہوں نے یہی کیا تھا ، کبھی آپ نے سناہے کہ ایک جلسے میں تین ہزار ایف آئی آر کٹی ہوں ، کبھی دیکھا ہے ؟اتنی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں کہ اس کا خوف ہی نہیں، یہ حکومت اب جانے والی ہے تو اس کی ایف آئی آرکی کوئی وقت نہیں ۔