بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
ملنے والی پانچوں لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے تمپ سے لیویزکی گشتی پارٹی نے 3 جبکہ ہیرونک کے مقام سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
تربت میں مجموعی طورپر5 افرادکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو لیویزنے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
اسپتال ذرائع نے ابتدائی جانچ کے بعد بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کو گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے تاہم وجۂ قتل تاحال سامنے نہیں آئی ،واقعے کی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔