پی ڈی ایم 13 دسمبرکو لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے اوراس حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاہم دوسری جانب حکومت نے بھی جلسہ روکنے کی ’حکمت عملی‘ پرعملدرآمد شروع کردیا اور مینار پاکستان کے گرائونڈ میں پانی چھوڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ مینار پاکستان کے گرائونڈز میں پانی لگایا جارہاہے جسے اپوزیشن کی جانب سے جلسہ روکنے کیلیے حکومت کی کوشش قرار دیاجارہاہے ۔ مریم نوازشریف لاہو کا جلسہ کامیاب بنانے کیلیے متحرک ہو چکی ہیں اور صوبائی دارالحکومت میں ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہیں ۔
حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے۔ یہ نا صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے ! pic.twitter.com/O9ihcPTygm
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 8, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو مریم نوازشریف کی نظروں سے بھی گزری اورانہوں نے اسے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ، جس میں ان کا کہناتھا کہ ”حکومت کے پائوں اکھڑگئے ہیں او جان نکل چکی ہے۔ یہ نہ صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللہ جلسہ بھی ہوگا اورحکومت گھر بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے !۔“
مریم نوازشریف نے اپنے ایک خطاب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ ”عمران خان کا نام آج سے تابعدار خان صاحب رکھ دینا چاہیے “۔