معروف عالم دین شیخ التفسیر وحدیث ولی کامل مفتی زرولی خان گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔فائل فوٹو
معروف عالم دین شیخ التفسیر وحدیث ولی کامل مفتی زرولی خان گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔فائل فوٹو

مفتی زر ولی خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مفتی زر ولی خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نمازجنازہ عربیہ احسن العلوم پارک میں مولانا انور شاہ نے پڑھائی۔

مرحوم کی نمازجنازہ جامعہ احسن العلوم سردارعلی صابری روڈ گلشن اقبال بلاک دو کے قریب جامعہ احسن العلوم سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں جے یو آئی کےراشد محمود سومرو،حافظ نعیم الرحمن، مولانا اورنگزیب فاروقی سمیت جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم و دیگردینی مدارس کےعلما کرام اورہزاروں طلبا نے شرکت کی۔ان کی تدفین احسن آباد  میں واقع مدرسہ کے احاطے میں ہوگی۔

یاد رہے معروف عالم دین شیخ التفسیر وحدیث ولی کامل مفتی زرولی خان انتقال کرگئے۔ مفتی زر ولی خان کافی دنوں سے علیل ہونے کے سبب کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مولانا زرولی  پوری زندگی درس وتدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے،کئی کتب کے مصنف ،ہزاروں علما کے استاذ، درس تفسیر وحدیث میں منفرد مقام حاصل تھا۔ جامع علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن گرومندر سے سند فراغت حاصل کی، مولانا یوسف بنوری ؒ، مولانا عبداللہ کاکاخیل جیسے جید علما ان کے ساتذہ میں شامل ہیں۔

شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مفتی زر ولی خان نے1978میں احسن العلوم کی دینی درسگاہ قائم کی، مرحوم سے استفادہ کیلیے ملک بھر سے طلبہ آتے تھے۔

حضرت مفتی زر ولی خان ضلع صوابی کے قصبہ جہانگرا1953 میں پیدا ہوئے ، علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن گرومندر سے سند فراغت حاصل کی ، مولانا یوسف بنوری ، مولانا عبداللہ کاکاخیل جیسے اکابرین آپ کے اساتذہ میں شامل ہیں