نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان
نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان

اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے،عوام کو بتایاجائے ان کے جلسوں سے کورونا پھیل رہاہے،اپوزیشن غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے،ہم انہیں روکیں گے نہیں، انہیں عوام کے سامنے ایکسپوز ہونے دیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی ،معاشی، کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دیدی۔

کابینہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے اموات اور پھیلاﺅ کی شرح پر بریفنگ دی گئی،کابینہ نے کورونا کیسز پھیلنے کے باوجود اپوزیشن کے جلسوںپر تشویش کااظہارکیا،وزیراعظم نے کہاکہ ہم انہیں روکیں گے نہیں انہیں عوام کے سامنے ایکسپوز ہونے دیں ،وزیراعظم نے پی ڈی ایم جلسوں سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کردیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے،عوام کو بتایاجائے ان کے جلسوں سے کورونا پھیل رہاہے، اپوزیشن غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے۔

وزیراعظم نے فرانس کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کافیصلہ کیا ہے،فرانس کے معاملے پر وزیر خارجہ کوٹاسک سونپ دیاگیا، وزیر خارجہ فرانس کے معاملے پر حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے،ذرائع کاکہناہے کہ کابینہ نے چیئرمین کے پی ٹی کی تعیناتی کی منظوری دیدی ،کابینہ نے ایم ڈی ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی کی منظوری دیدی۔