لاہور کی کورونا مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو
لاہور کی کورونا مثبت شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو

کورونا کے وار تیز۔لاہور کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزپرقابو پانے کے لیے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

لاہور کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان میں نیو مسلم ٹاؤن، وحدت کالونی، گلشن اقبال، اقبال ٹاؤن، گلشن راوی، شیراکوٹ، نواں کوٹ، سمن آباد اور ملت پارک کے علاقے شامل ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے اورلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیاہے۔