وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

اپوزیشن نے استعفے دیے تو الیکشن کرادوں گا، وزیراعظم کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے اسمبلیوں سے ممکنہ استعفوں کی دھمکی پر اعلان کیا ہے کہ میں اپوزیشن سے زیادہ پر اعتماد ہوں اور انہوں نے استعفے دیے تو الیکشن کرادوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات کی اور ملکی حالات پربریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی لیکن روکیں گے بھی نہیں، کورونا کو عام آدمی اور اپوزیشن سنجیدہ نہیں لے رہی۔
استعفوں سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ میں اپوزیشن سے زیادہ پر اعتماد ہوں، اپوزیشن ہمیں الجھاناچاہتی ہے جو جو استعفیٰ دے گا، اس حلقے میں ضمنی انتخابات کرادیں گے، استعفے دینا اپوزیشن کا حق ہے تاہم این آر او اور کرپشن کے علاوہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کوآج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائےگی، کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنے دی رہی لیکن یہ نظام چلےگا، ہمیں پتاہےکہ مشکل وقت ہے لیکن مجھے یہ بھی پتاہےکہ جیت میری ہوگی ۔
چند ملکی اتحاد پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا: وزیراعظم
وزیراعظم نے انکشاف کیاکہ چند ملکی اتحاد پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا، عراق میں جو کچھ ہوا وہ بھی اسی وجہ سے ہوا، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پیدا کرکےانہیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سارے عمل کے پیچھے ایک پورا پلان موجود ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر بھی جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے بھی کوئی سورس ہے ، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سول ملٹری تعلقات بہت اچھےہیں،ہم ایک پیج پرہیں ۔
آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیر کرنا غلطی تھی، عمران خان
معیشت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہماری غلطی تھی کہ آئی ایم ایف میں جانےمیں تاخیرکی لیکن اب معاشی طورپر ہم سیدھے رستے پر چل پڑے ہیں، معیشت درست سمت میں ہے اور جلد بہتری نظر آئے گی۔
وزیراعظم نے مارچ میں سینیٹ انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کوروناکی وجہ سےتاخیرہورہی ہے لیکن سینیٹ الیکشن کےبعدبلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے جبکہ اپوزیشن رہنما متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن بھی زیر غور ہے، کہا جارہا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اہم اعلان کیا جاسکتا ہے۔