کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 111300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 95422روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1045روپے95پیسے پر مستحکم رہی۔