اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے استعفوں سے متعلق ڈیڈلائن سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی کی طرف سے پہلا استعفیٰ سامنے آگیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ نے استعفیٰ دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردیا ہے۔
آغا رفیع اللّٰہ نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر قومی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا ہے۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ملتان کے صوبائی حلقے پی پی -211 سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔
سید علی حیدر گیلانی نے اپنے استعفے کی بابت اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی دی ہے۔