پارٹی قیادت اپنی مرضی کے مطابق میرا استعفیٰ اسمبلی میں جمع کرا سکتی ہے۔فائل فوٹو
پارٹی قیادت اپنی مرضی کے مطابق میرا استعفیٰ اسمبلی میں جمع کرا سکتی ہے۔فائل فوٹو

نون لیگ کی ایک اور خاتون رکن اسمبلی نے استعفیٰ جمع کرا دیا

مسلم لیگ کی ایک اور خاتون رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا۔ پنجاب اسمبلی کی رکن راحیلہ خادم حسین نے استعفی نواز شریف اور شہباز شریف کے نام جمع کرایا ہے۔

راحیلہ خادم حسین کا کہنا ہے پی ڈی ایم کی قیادت کے فیصلے پر اپنا استعفیٰ پارٹی کو جمع کرایا ہے اب پارٹی قیادت اپنی مرضی کے مطابق میرا استعفیٰ اسمبلی میں جمع کرا سکتی ہے۔راحیلہ خادم نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرا یہ عمل ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل لاہور سے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھراوررکن صوبائی اسمبلی سیف کھوکھر نے بھی ن لیگی قیادت کو استعفے جمع کرادیے ہیں جبکہ سرگودھا سے ایم این اے رانا منور غوث نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دے دیا ہے۔