تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کا سندھ اسمبلی سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کرلیا جس پر نواز شریف اور آصف زرداری میں اتفاق بھی ہوگیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے میں فیصلہ ہوا کہ پیپلزپارٹی پہلے قومی اسمبلی، پھر پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اسمبلی اور سب سے آخر میں سینیٹ میں استعفے جمع کرائے گی۔ استعفوں کی منظوری کے بعد سندھ حکومت چھوڑنے کا سوچا جائے گا۔نواز شریف نے سندھ حکومت کو تحریک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب پیپلزپارٹی ایم این اے آغا رفیع اللہ نے استعفیٰ اسپیکرکے بجائے بلاول بھٹو کے نام لکھ دیا۔ آغا رفیع اللہ نے استعفے میں مخاطب پارٹی چیئرمین کو کیا جبکہ رکنیت سے استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کو لکھا جاتا ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر اورایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے اپنے استعفے مریم نواز کو جمع کروائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے حکومت مخالف جلسے جاری ہیں جبکہ پی ڈی ایم نے حکومت کو استعفیٰ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔