خیر خواہ میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں اورایس اوپیز پر لازمی عمل کریں۔فائل فوٹو
خیر خواہ میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں اورایس اوپیز پر لازمی عمل کریں۔فائل فوٹو

اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں

پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر بھی عالمی وبا کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔

نیلم منیر نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے  سے متعلق ’کورونا ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے‘  کے عنوان کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئرکی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ ’میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی‘۔

اداکارہ کے مطابق ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے تمام گھر والے وائرس سے محفوظ اور صحتمند ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ‘یہ میرے اور میری فیملی کے لیے ایک بہت بڑا اور مشکل مشکل چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑا، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور الحمداللہ اب میں کافی بہتر محسوس کررہی ہوں‘۔

نیلم منیر نے لکھا کہ ‘میری اپنی تمام خیر خواہوں سے درخواست ہے کہ میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں اورایس اوپیز پر لازمی عمل کریں‘۔

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ ’اپنے پیاروں کی ماسک کے استعمال، بڑے اجتماعات سے گریز اور قوت مدافعت میں اضافہ کے ذریعے حفاظت کریں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں‘۔