کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95336روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت1045روپے95پیسے پر مستحکم رہی۔